ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمانپرست نے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کے اظہارات کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزير خارجہ کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرنی چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ برطانوی حکومت کو دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے برطانوی شہریوں کی مشکلات کو حل کرنا چاہیے مہمانپرست نے برطانوی حکومت کی طرف سے برطانوی مظاہرین پر تشدد کی بھی سخت مذمت کی اور برطانوی حکومت کے اس اقدام کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔
........
/169